پولیس مقابلہ،بارود برآمدگی اغوا برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات میں گواہان کی طلبی کے سمن جاری
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے پولیس مقابلہ،بارود برآمدگی اغوا برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات میں گواہان کو طلبی کے سمن جاری کر تے ہوئے سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کردی ، عدالت نے ملزم نجم الحسن کے خلاف پولیس مقابلہ کیس،ملزم عرفان کے خلاف بارود برآمدگی اور ملزمان نعیم الرحمن وغیرہ کے خلاف اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں شہادت طلب کرتے ہوئے سماعت بارہ اور انیس فروری تک ملتوی کردی ۔