منشیات فروش کو ایک ماہ 10دن قید،3ہزار روپے جرمانے کی سزا
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی کی ماڈل کورٹس نے33فوجداری اور دیوانی مقدمات کے فیصلے سناتے ہوئے منشیات کے مقدمہ میںملزم کو ایک ماہ دس دن قید اور تین ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا تے ہوئے دس ملزمان کوناکافی شہادت اور عدم ثبوت پر بری کر دیا اور ایک ملزم کو پروبیشن کی سزا سنائی گئی سیشن کورٹس نے 28گواہوں کے بیان ریکارڈ کئے ،سول ایپلٹ کورٹس نے پانچ سول اپیلوں اور ایک سول نگرانی کا فیصلہ سنایا جبکہ سول عدالتوں نے19سول کیسوں کے فیصلے سنائے اور33گواہان کے بیان ریکارڈ کئے۔ای کورٹ میں ویڈیولنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے27حوالاتیوں کی حاضری لگائی گئی۔کچہری کے مصالحتی سینٹر میں سول جج کی نگرانی میں ایک مقدمہ میں فریقین کے درمیان مصالحت کرواتے ہوئے صلح کروادی گئی جبکہ سیشن جج نے بچے کی تحویل کیلئے دائر درخواست پر پولیس کے ذریعے ڈیڈھ سالہ روحان کو طلب کر کے والدہ لاریب طارق کی تحویل میں دے دیا۔