تحریک انصاف نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی کاپی کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دیدی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سینٹ کے لئے کاغذات نامزدگی کی کاپی حاصل کرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے صوبائی الیکشن کمشن آفس میں درخواستجمع کروا دی۔ درخواست انیس علی ہاشمی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی۔ صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مزید کارروائی کے لئے اپنے پاس رکھ لی۔