’’مسلمانوں والا حلیہ رکھنا چاہیے‘‘ ، نسرین جلیل کی ساڑھی پر مفتی عبدالستار آگ بگولہ
اسلام آباد(اے این این) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں چیئرپرسن کمیٹی سینٹر نسرین جلیل ساڑھی پہن کر آگئیں ، انہیں اس لباس میں دیکھ کر اجلاس کے بعدکمیٹی کےرکن مفتی عبدالستارآگ بگولہ ہوگئے اور کھری کھری سنادیں۔ مفتی عبد الستار کا کہنا تھا کہ آپ جیسی دانشوراورلائق خاتون کومسلمانوں والاحلیہ اپنانا چاہیے، آپ باقی خواتین کے لیے رول ماڈل بنیں۔ مفتی عبد الستار کے اعتراض پر نسرین جلیل نے کہا کہ میں74سال کی عورت ہوںاور میں مرتے مرتے بچی ہوں، میری عمر کی خواتین کے لئے کیا حکم ہے۔