کالج آف ہوم اکنامکس میں سالانہ سپورٹس ڈے
لاہور(لیڈی رپورٹر)ویمن چیمبرآف کامرس کی بانی صدر ڈاکٹرشہلاجاویداکرم نے کہاہے کہ کھیلوںسے طالبات میں اعتماد ، آگے بڑھنے کاجذبہ اور سپورٹس مین سپرٹ پیداہوتی ہے ۔ وہ کالج آف ہوم اکنامکس گلبرگ میں سالانہ سپورٹس ڈے کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عنبرین صغیر، وائس پرنسپل دردانہ قیصر، پروفیسرنیلم امام ،ظل ہماخان ودیگربھی موجود تھیں۔ نرسری سکول اور سپیشل بچوں کی موسیقی کی دُھن پر پرفارمنس دی جبکہ سٹاف اور مہمان کے مابین میوزیکل چیئر ، تین ٹانگوں والی ریس، جمناسٹک، ایروبکس، ہُولاہوپ، رسہ کشی اور بینڈ ڈسپلے خاص توجہ کا مرکز بنے رہے۔