سکیورٹی اہلکاروں نے شہری کو ونٹر اولمپکس تقریب میں شرکت سے روک دیا
پیانگ چنگ)(سپورٹس ڈیسک ) جنوبی کوریا میں ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دوران کوریا کے ایک شہری کو سکیورٹی اہلکاروں نے پکڑ کر سٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔ شہری کے پاس داخلے کیلئے کوئی پاس نہیں تھا ‘غلط رویہ اختیار کرنے پر سکیورٹی اہلکاروں نے تقریب میں شرکت سے روک دیا ۔ شہری نے پرفارمرز تک رسائی کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ۔