پہلا ون ڈے : افغانستان نے زمبابوے کو 154رنز سے ہرا دیا
شارجہ (سپورٹس ڈیسک) افغانستان نے زمبابوے کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں154رنز سے ہرادیا ۔ افغانستان نے پانچ وکٹوں پر 333رنز بنائے ۔ مین آف دی میچ رحمت شاہ نے 114 رنز بنائے ۔ زمبابوین ٹیم 179رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔