فلم سٹار میگھا کے بھانجے حارث کا گلوکارہ عینی کی بیٹی اوما طاہر سے نکاح
لاہور(سپورٹس رپورٹر) فلم سٹار میگھا کے بھانجے حارث یوسف کا گلوکارہ عینی طاہرہ کی بیٹی روما طاہر سے نکاح ‘بادشاہی مسجد میں ہونیوالی تقریب میںصرف فیملی کے افراد شر یک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق فلم سٹار میگھا اور گلوکارہ عینی طاہر ہ کی دوستی اب رشتہ داری میں بدل گئی ہے اور فلم سٹار میگھا کے بھانجے حارث یوسف کا گلوکارہ عینی طاہر کی بیٹی روما طاہر سے نکاح ہو چکا ہے جبکہ رخصتی اور ولیمہ کی تقریب کی تقریب آئندہ ہفتے لاہور میں منعقدہو گئی جبکہ بادشاہی مسجد میں نکاح کی تقر یب میں فلم سٹار میگھا اور عینی طاہر ہ کی فیملی کے افراد شر یک ہوئے ہیں۔