جنسی تعصب کے خلاف کولمبیا میں طالبات کا منی سکرٹس پہن کر احتجاج
بگوٹا (این این آئی) کولمبیا میں ایک یونیورسٹی کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ طالبات کو منی سکرٹ نہ پہننے کا مشورہ دینا ہے۔ اس مشورے پر طالبات نے منی سکرٹس پہن کر شدید احتجاج کیا جبکہ یونیورسٹی نے کہاہے کہ ایسا کرنے سے ان کے ساتھ موجود ساتھیوں اور اساتذہ کی توجہ بٹ جاتی ہے۔