افریقہ کا سب سے قابل اعتماد اور مضبوط سٹریٹجک پارٹنر بننا چاہتے ہیں: چین
بیجنگ (آئی این پی) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین افریقہ کا سب سے قابل اعتماد اور مضبوط سٹریٹجک پارٹنر بننے کا خواہاں ہے،مستقبل کی کثیر القطبی دنیا میں افریقہ ایک اہم حصہ بننے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے، چین افریقہ کی پرامن ترقی میں افریقی یونین کی رہنمائی میں مدد کرتا ر ہے گا۔