پیوٹن جوڑتوڑ کے ماہر‘ امریکی الیکشن میں روسی مداخلت کے واضح شواہد ہیں: بش
نیویارک (نیٹ نیوز) سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے کہا ہے کہ اس بات کے واضح شواہد ہیں گزشتہ امریکی انتخابات میں روس نے مداخلت کی تھی اور صدر پیوٹن جوڑ توڑ کے ماہر شخص ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس نے گزشتہ امریکی انتخابات میں مداخلت کی تھی اور اس بات کے واضح شواہد موجود ہیں تاہم اس مداخلت کے اثرات انتخابات کے نتائج پر پڑے یا نہیں؟ یہ ایک الگ سوال ہے۔