مسئلہ کشمیر ہر سفارتی محاذ پر اٹھائیں گے: اوورسیز کشمیری رہنما
مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) کشمیری حریت پسندوں محمد افضل گرو شہید اور مقبول بٹ شہید کے جسد خاکی انکے ورثاء کے حوالے کئے جائیں۔ اوورسیز کشمیری سفارتی محاذ پر ہر ایوان اور ہر سیاستدان سے مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے زیراہتمام محمد افضل گرو شہید کی پانچویں برسی کے موقع پر ایک خصوصی تقریب میں کیا گیا ۔