ڈاکٹر عاصم نے احتساب عدالت کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا
کراچی(وقائع نگار) ڈاکٹرعاصم اور ملزم اقبال زیڈاے نے کرپشن کیس میں نیب کورٹ کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹرعاصم کیخلاف17 ارب روپے کرپشن کے کیس میں ڈاکٹر عاصم اور ملزم اقبال زیڈ اے نے نیب کورٹ کا فیصل ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔جس کے بعد عدالت نے نیب اوروفاقی حکومت کو2مارچ کے لیینوٹس جاری کردیے ہیں۔ نوٹس میں عدالت نے فریقین کوتفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔خیال رہے نیب کورٹ نیفردجرم روکنے اور ریفرنس خارج کرنیکی استدعامستردکی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ 17ارب روپے کرپشن کاجے جے وی ایل ریفرنس خلاف قانون ہے، ریفرنس میں کئی شواہداوراہم دستاویزات کوچھپایاگیا ہے۔