4 غیر قانونی رہائشی سکیموں میں تعمیرات مسمار
لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیز عملے نے برکت کالونی کے قریب چار غیر قانونی رہائشی سکیموں میں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں ایل ڈی اے نے تھیم پارک سکیم میں سوسائٹی کا دفتر اور سڑک القادر ایسوسی ایٹس سکیم میں سوسائٹی کا دفتر مسمار کر دیئے پنجاب گارڈن سکیم کی چار دیواریاں گارڈ روم دو گیٹ مسمار اور سوسائٹی دفتر سربمہر کر دیا جبکہ منظور گارڈن میں زیر تعمیر سٹرکچر مسمار اور دو دوکانیں سربمہر کر دیا ۔