مالکان کارخانوں اور فیکٹریوں کے دروازے ہنرمند نوجوانوں کیلئے کھولیں: ذوالفقار چیمہ
لاہور (پ ر) نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ ہم انڈسٹری کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہنر مند نوجوان تیار کر رہے ہیں۔مل مالکان کو بھی چاہئے کہ وہ کارخانوں اور فیکٹریوں کے دروازے ہنر مند نوجوانوں کیلئے کھولیں۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے انڈسٹری اکڈیمیا لنکیج کے حوالے سے سیمینار میں کیا ۔ اجلاس سے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور راشد ،ویمن چیمبر کی صدر فلاحت عمران نے کہا کہ ہم نیو ٹیک کے اشتراک سے بھرپور کردار ادا کریں گے۔