20 سالہ نوجوان کی خودسوزی‘ ہسپتال داخل
لاہور (نامہ نگار) مصری شاہ میں 20 سالہ نوجوان نے گھریلو لڑائی جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر خودسوزی کی کوشش کی جسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ بلال پارک کے 20 سالہ نوجوان شہباز نے گھروالوں کی ڈانٹ ڈپٹ پر دلبرداشتہ ہوکر گھر کی چھت پر جا کر خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔ شہباز کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔
جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔