ضابطہ دیوانی 1908 کے رولز میں ترامیم کے حوالے سے مسودہ کی منظوری
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کی رولز کمیٹی نے ضابطہ دیوانی انیس سو آٹھ کے رولز میں ترامیم کے حوالے سے مسودہ کی منظوری دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شمس محمود مرزا اور قانون دان میاں ظفراقبال کلانوری پرمشتمل رولز کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ رولز کمیٹی کے ممبر میاں ظفر اقبال کلانوری نے بتایا کہ نئے مسودے میں دیوانی مقدمات کا ٹرائل کسی تعطل کے بغیر روزانہ کی بنیاد پر کیاجائے گا۔ رولز کمیٹی کی جانب سے منظور کئے جانے والے مسودہ قانون کو حتمی منظوری کے لئے فل کورٹ بھیجا جا رہا ہے۔