قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس پرسوں ہونگے
اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی اور سینٹ کے الگ الگ اجلاس پرسوں ہونگے، قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس میں ایوان کی معمول کی کارروائی سمیت اہم قومی امور زیر غور لائے جائیں گے۔ اجلاس سے قبل قومی اسمبلی کے سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظورے کے لئے ہائوس بزنس ایڈوائزری کا اجلاس ہو گا۔ سینٹ کے اجلاس کی صدارت چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کریں گے۔