قومی لباس کسی بھی ملک کا ہو، محترم… کسی سفارتی تقریب میں چلے جائیں، پہناووں کی اس قدر ورائٹی نظر آتی ہے کہ طبیعت خوش ہو جاتی ہے۔ پاکستان کا قومی لباس بھی بہت پروقار، سفید شلوار قمیض کے اوپر کبھی سیاہ شیروانی پہن کر تو دیکھیں! لیکن اگر آپ پراپر ڈریس کوڈ کی بجائے من مانی کریں گے تو تماشہ بن جائیں گے اور یہ تماشہ دنیا بھر کے وفود نے ڈیووس کے ورلڈ اکنامک فورم میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے دیکھا۔
نہ جانے کس کے مشورے پر پھیکے رنگ کی شلوار قمیض کے اوپر ڈھیلا سا کوٹ پہنے ہوئے تھے اور اس پر مستزاد انکی باڈی لینگوئج، عدم اعتماد ایک ایک حرکت سے جھلکتا تھا۔ پروٹوکول والوں کو کچھ تو خیال کرنا چاہئے تھا۔