عمران نیازی نے الزام تراشی اور جھوٹ کو وطیرہ بنا رکھا ہے، انہیں اس الیکشن میں بھی پشیمانی کے سوا کچھ نہیں ملے گا شہبازشریف
لاہور (نوائے وقت نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی نے اپنے صوبے کی ترقی کی بجائے الزام تراشی اور جھوٹ کو وطیرہ بنا رکھا ہے، انہیں اس الیکشن میں بھی پشیمانی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے دھرنا پارٹی نے جھوٹ اور الزامات کی سیاست کی ہے۔ عمران نیازی نے جھوٹ اور الزام تراشی کے عالمی ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ خیبرپی کے کے عوام بھی جھوٹ اور منفی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا تیز رفتار ترقی کے سفر میں رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی۔
شہبازشریف