میئر ملتان کا برطانوی ہائی کمشنر کے اعزاز میں عشائیہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں :نوید الحق
ملتان (نامہ نگار خصوصی) میئر ملتان چودھری نوید الحق ارائیں کی طرف سے گزشتہ روز برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو اور پولیٹیکل سیکرٹری سٹیفن ہل کے اعزاز میں ایک مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد کی گئی عشائیہ میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نصیر احمد‘ چیئرمین اسلم ہمایوں‘ قیصر گجر اور پی ایس ٹو میئر جاوید نقوی شریک تھے تقریب میں بلدیات کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی چودھری نوید الحق قارائیں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہیں میئر نے برطانوی ہائی کمشنر کو ملتان کی تاریخی حیثیت اور میونسپل کارپوریشن کے تعارف کے حوالے سے ایک بک لٹ بھی پیش کی۔ اس موقع پر چیئرمین اسلم ہمایوں نے برطانوی ہائی کمشنر سے کہا کہ میونسپل کارپوریشن ملتان کے چیئرمینوں کے ایک وفد کو برطانیہ کے بلدیاتی نظام کو سمجھنے کے لئے برطانیہ کا ایک مطالعاتی دورہ کرایا جائے جس پر برطانوی ہائی کمشنر نے وعدہ کیا کہ وہ جلد اس سلسلے میں انتظامات کریں گے۔
میئر عشائیہ