بحریہ ڈانسنگ فائونٹین کراچی کے شہریوں کو مسحور کرنے کو تیار ، فیملیز کے لئے داخلہ مفت
لاہور (پ ر) بحریہ فائونٹین بحریہ ٹائون کے رہائشیوں اور کراچی کے شہریوں کو مسحور کرنے کو بالکل تیار ہیں۔ پانی اور لیزر لائٹ کی زبردست ڈانس پرفارمنس کا آغاز ہو رہا ہے اس اتوار سے اور اب ہر اتوار شام 7 بجے سے 10 بجے تک بحریہ ڈانسنگ فائونٹین کے شو منعقد کیے جائیں گے ، بحریہ ڈانسنگ فائونٹین کراچی کے سیاحتی مقامات میں ایک زبر دست اضافہ ہے، 250+ فائونٹینز ، 2 واٹر سکرینز ، 6 لیزر گرین اور 350 LED لائٹنگ پراجیکشنز ، HD4K 2 ویڈیو پراجیکٹرز، 180 فٹ بلند فائونٹینز دیکھنے والوں پر اپنا سحر طاری کر دیگا، بحریہ ڈانسنگ فائونٹین دنیا کی بہترین واٹر ونڈرز کے شہرہ آفاق خالقوں کی تخلیق ہے جنہوں نے سنگاپور سینٹوز، شنگھائی ڈزنی لینڈ پارک، فیوچر و سکوپ فرانس، دبئی فائونٹین اور دبئی کینال واٹر فال کی تعمیر میں حصہ لیا ہے۔