آزاد کشمیر اسمبلی کو شاندار کردار پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں : علماء
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) دینی جماعتوں اور متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کی اپیل پر گزشتہ روز آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں ’’یوم تشکر‘‘منایا گیا اور آزاد کشمیر اسمبلی کیطرف سے لاہوری وقادیانی مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردیئے جانے کے حوالے سے قانون سازی کے لئے بل منظور کرنے پر آزاد کشمیرکے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حید ر ،قراردادکے محرکین راجہ محمد صدیق خان ،پیر علی رضا بخاری،وزیر قانون راجہ محمد نثار خان ،حکومت اور اپوزیشن سب کو خطبات جمعۃ المبارک میں ہدیہ تبریک پیش کیا گیا ۔سید عطاء المہیمن بخاری ،سید محمد کفیل بخاری،مولانا زاہدالراشدی ،مولانا عبدالرئوف ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی اور قاری محمد رفیق وجھوی، فرید احمد پراچہ ، علامہ زبیر احمد ظہیر ،پیر اعجاز ہاشمی ،سردار محمد خان لغاری‘بادشاہی مسجد کے خطیب وامام و مولانا سید عبد الخبیر آزاد ‘ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان‘عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹرعبدالرزاق، مولانا خواجہ عزیزاحمد،مولانا پیرحافظ ناصرالدین خاکوانی، مولانا عزیزالرحمن جالندھری،مولانا اللہ وسایا،مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی و دیگر نے آزادکشمیر اسمبلی کی جانب سے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور لاہوری وقادیانی مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیئے جانے کے حوالے سے ایوان میں بل کی متفقہ طورپر منظوری پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ1973ء میں سردار عبدالقیوم کی قرارداد 44 برس تک سازشوں کا شکار رہی۔