ایک تصویر ایک کہانی……گیارہ سالہ بچہ یاسر
گیارہ سالہ بچہ یاسر مال روڈ پر رات کے وقت انڈے فروخت کرتا ہے اس کی ایک ٹانگ پولیو کی وجہ سے خراب ہے یاسر سپیشل بوٹ پہن کر رات کو کام کرتا ہے اس نے بتایا کہ وہ پہلی جماعت کا طالب علم ہے اور صبح کے وقت وہ سکول جاتا ہے اور رات کو انڈے فروخت کرتا ہے دو بھائی اور دو بہنیں ہیںمزنگ مین بازار میں 5 ہزار روپے کرایہ کے مکان میں رہتے ہیں یاسر کا والد ٹیمپل روڈ پر مالش کا کام کرتا ہے سرد رات میں جب حکمرانوں اور امرا کے بچے گرم لحافوں میں محو آرام ہوتے ہیں کمسن یاسر سخت ترین موسم کا مقابلہ کر رہا ہوتا ہے اس کے بچپن کے خواب جانے کہاں کھو گئے ، چھوٹی عمر میں اسے فکر معاش نے آلیا ، انسداد چائلڈ لیبر تنظیمیں اور حکومتی اداروں کے لئے یہ لمحہ فکریہ ہے۔(فوٹو: عابد حسین)