بھارت خطے میں امن کا دشمن ہے : رائے عقیل عباس بھٹی
لاہور (پ ر) راجپوت سنگت پاکستان کے چیئرمین اور امیدوار این اے 28 رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہے اسے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے بھارت خطے میں امن کا دشمن ہے پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرست بھی انڈیا ہی کر رہا ہے کلبھوشن کی گرفتاری اس کا کھلا ثبوت ہے پاکستانی فوج ہر جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ملک و قوم کی خاطر ہر پاکستانی اپنی جان لڑانے کے لئے تیار ہے بھارت کسی غلط فہمی کا شکار ہے۔