سعودی عرب کے ثقافتی پروگرام میں سشما سوراج کا مہمان خصوصی بننا تشویشناک ہے: عاکف سعید
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت کا قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینا خوش آئند ہے، جب1974ء میں پاکستان میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا تھا، اصولی طورپر اُس وقت کی آزاد کشمیر حکومت کو یہ قدم اٹھانا چاہیے تھا، بہرحال دیر آید درست آید۔ اس قانون کے عملی اور شرعی تقاضوں کو بھی پورا کیاجانا چاہیے۔ اسلام میں مرتد کی سزا قتل ہے۔سعودی عرب کے ثقافتی پروگرام میںسشما سوراج کا مہمان خصوصی بننا تشویشناک ہے۔