حکمرانوں کی نااہلی نے ملک کو دیوالیہ کر دیا: پی ٹی آئی
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ خود کو بچانے کیلئے نیب کی راہ میں ’’دیوار چین ‘‘بنانے کی سازشیں کر رہی ہے ‘حکمران کی بدتر ین نااہلیوں اور کر پشن نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے ‘جمہوریت اور کر پشن اب ایک ساتھ نہیں چل سکتی ہے ۔مسلم لیگ ن کے سابق امیدواران اسمبلی ،بلدیاتی ار کان اور6رہنماؤں نے عمران خان پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا ،۔ ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ لو دھراں تحریک انصا ف کا گڑھ تھا ہے اور رہے گا جہا نگیر تر ین کی عوامی خد ما ت ناقا بل فرامو ش ہیں علی تر ین کی کامیا بی ثا بت کر ے گی کہ مستقبل تحریک انصا ف کا ہے ۔ ولید اقبال اور جنرل سیکرٹری میاں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ خادم اعلیٰ نے اپنے مخالفین کو ہمیشہ کیلئے چپ کرانے کیلئے عابد باکسر جیسے درجنوںافراد کواستعمال کیا۔