جامعہ فتحیہ میں 3 روزہ خطابت کورس اختتام پذیر
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) جامعہ فتحیہ میں تین روزہ خطابت کورس کا اختتام ہوگیا اس کورس میں مدارس ،کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔کامیاب طلبہ کو انعام اور اسناد بھی دی گئیں ۔اختتامی تقریب جامعہ کے صدر حافظ میاں محمد نعمان کی زیر صدارت ہوئی۔ جامعہ کے مہتمم میاں محمد عفان ،پروفیسر عبدالرشید خلیق ،ڈاکٹر الیاس فیصل) مدینہ منورہ (،مولاناغلام شافی،مولانا سید کفیل بخاری،میاں محمد اویس،مولانا عبداللہ مدنی مولانا احمد مدنی ،مولاناعبدالشکورحقانی ،مولاناعبیداللہ ،قاری محمد قاسم بلوچ کے علاوہ علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔