خواتین کی شرکت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا: فرحت مشہود
لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں کی اہلیہ فرحت مشہود نے کہاہے کہ خواتین کی شرکت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ وہ گزشتہ روز مون مارکیٹ گرائونڈ، گلشن راوی میں خواتین کیلئے منعقدہ مینا بازار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ تقریب میں برائڈل ، میوزیکل اور میجیکل شو زکا بھی اہتمام کیا گیاجبکہبچوں کے لئے جھولے ، خواتین کے لئے مہندی کے سٹال کے ساتھ ساتھ فوڈ اسٹالزکا بھی اہتمام کیا گیا۔