امریکی کانگرس نے شٹ ڈائون کے خاتمے کیلئے بل منظور کر لیا‘ ٹرمپ نے بھی دستخط کر دیئے
واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی کانگریس نے شٹ ڈاؤن کے خاتمے کیلئے بل منظور کر لیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس پر دستخط کر دئیے ہیں۔ایوان نمائندگان میں بل کے حق میں 240 جبکہ 186 ووٹ مخالف میں ڈالے گئے سابق سپیکر پیلوسی نے کہا کوئی بھی شٹ ڈاؤن نہیں چاہتا۔ امید ہے سپیکر ایان آئندہ ہفتوں میں امیگریشن کا ایشو اٹھائیں گے۔ سینٹ میں بھی 71 ارکان نے بل کی حمایت جبکہ 28 نے مخالفت کی۔ امریکی کانگریس نے 300 بلین ڈالرز کی فنڈنگ ڈیل منظور کر لی اخراجاتی بل پر دستخط کے بعد بجٹ خسارہ ایک بلین ڈالر سے کم ہو گیا۔ صدر ٹرمپ نے 300 بلین ڈالرز کے اخراجاتی بل پر دستخط کر دیئے۔