کوٹ ادو: سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہری سراپا احتجاج
کوٹ ادو(خبر نگار)کوٹ ادو کے گنجان آباد علاقے ریلوے لائن پار آبادی سمیت شہری علاقوں میں سوئی گیس کی لائن میں پریشر انتہائی کم،دن اور رات کے اوقات میںلوڈ شیڈنگ بھی شروع کردی گئی،خواتین کو کھانا پکانے میں شدید دشواری، ملازمین سمیت سکول کے طلباءوطالبات بغیر کھائے پئے سکول جانے لگے،صارفین کا شدید احتجاج،تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے گنجان آباد علاقے ریلوے لائن پار کی آبادی بخاری روڈ،سینما روڈ،محلہ غریب آباد،وارڈ نمبر14/E،ضےاءکالونی،ٹبہ کربلا،محلہ نورے والا،محلہ گانمن والا،محلہ نےازی والا ویگرلائن پار علاقوں سمیت شہری علاقوں محلہ موچی والا،قریشی ٹاﺅن،وارڈ نمبر1نزد بس اڈہ میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہو گیا ہے جسکی وجہ سے گھرےلو خواتین کو کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ،دوسری طرف رات کے اوقات 9بجے سے7بجے صبح تک غیر اعلانےہ لوڈ شیڈنگ کے علاوہ شہری علاقوں محلہ موچی والا،قریشی ٹاﺅن،وارڈ نمبر1نزد بس اڈہ میں دن کے اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ہے۔
لوڈشیڈنگ