کنٹرولر امتحانات جامعہ زکریا کا 50 ہزار رکی ہوئی ڈگریاں تیار کرنیکا حکم
ملتان(نمائندہ نوائے وقت )زکریا یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحاات نے50ہزار سے زائد رکی ہوئی ڈگریاں تیار کرنے کے احکامات جاری کردئے بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں 2009تک کے پاس آ¶ٹ ہونے والے طلبا کی ڈگریاں ہوسکی ہیں جبکہ نوبرسوں کے سیشن کی ڈگریاں تیا ر ہونا ہے جس کی وجہ سے طلبا کو پریشانی کا سامنا ہے ، جس پر کنٹر ولرا متحانات صہیب راشد خان نے فوری طور پر تمام ڈگریاں جاری کرنے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے ڈگریوں کی تیاری کےلئے فوری اقدامات کئے جائیں ، اس سلسلے میں پرہفتے 15سوڈگریاں گورنر ہاوس بھجوائی جائیں گی جبکہ ارجنٹ آنے والی ڈگریاں روزانہ کی بنیاد پر جائیں گی ،یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ ٹرانسکرپٹ کی تیاری کے ساتھ ہی ڈگری کی تیاری کاعمل بھی مکمل ہوگا، علاوہ ازیں رواں برس ہونےوالے بی اے بی ایس سی کے سالانہ امتحان کے ڈیٹ شیٹ کے ساتھ ہی نتائج کی ڈیٹ کا اعلان بھی کردیا جائے گا اوراس عرصے میں نتائج کی تیاری کویقینی بنایاجائے گا۔
ڈگریاں