الغوطہ پر فضائی حملوں میں مزید 40 شہری ہلاک اور 125 زخمی
دمشق/ واشنگٹن شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع باغیوں کے زیر قبضہ علاقے مشرقی الغوطہ پر فضائی حملوں میں مزید 40 شہری ہلاک اور 125 زخمی ہوگئے ہیں۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ شامی طیاروں نے مشرقی الغوطہ میں واقع چھے مختلف مقامات پر بمباری کی ہے اور سب سے زیاد ہ ہلاکتیں قصبے جسرین میں ہوئی ہیں جہاں 8 افراد مارے گئے ہیں۔قصبے ساقبہ میں2 بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہوئی ہے۔بعض عینی شاہدین کے مطابق اس قصبے میں فضائی حملے کے بعد شاہراہوں پر انسانی اعضاءبکھرے پڑے تھے اور کئی کاریں تباہ ہوگئی ہیں۔ امریکی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ شام میں سرگرم داعش سے تعلق رکھنے والے2 برطانوی عسکریت پسندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کے نام الیگزانڈا امان کوتی اور الشفیع الشیخ بتائے گئے ہیں۔
شام