جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی پاکستان کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہوگی،ضیا عباس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا کہ جنوبی ایشیا سے متعلق امریکہ کی نئی پالیسی پاکستان کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کا یہ اعتراف کہ عسکری امداد روک کر پاکستان پر دبائو ڈالنے کا حربہ ناکام ہوگیا غلط امریکی پالیسیوں کا عکاس ہے تاہم اس کے باوجود دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات تک امداد پر پابندی برقرار رکھنا مضحکہ خیز ہے۔ سرد جنگ کے زمانے میں پاکستان امریکہ کا حلیف رہا ہے اور آج بھی دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات چاہتا ہے لیکن اپنے وقار اور سالمیت کی قیمت پر ہرگز نہیں۔
ضیا عباس