کامران ٹیسوری سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ،توجہ کا مرکز بن گئے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کامران ٹیسوری سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ اور توجہ کا مرکز بن گئے۔ فیس بک اور واٹس اپ پر کامران ٹیسوری کے حوالے سے دلچسپ تبصرے ہورہے ہیں ۔ایک پوسٹ میں ا نہیں گھر سے بھاگنے والی دلہن قرار دے دیا گیا جس کو سسرال والے قبول نہیں کررہے ہیں۔ الیکٹرانک میڈیا پر تجزیہ نگار شاہد مسعود نے کہاکہ اس وقت پورے ملک میں نوا ز شریف اور کامران ٹیسوری کے بارے میں بات ہورہی ہے ۔ایک تجزیہ نگار نے کہاکہ نئے آنے والوں نے ایم کیو ایم ختم کردی۔
کامران ٹیسوری