ایم کیو ایم کے اختلافات،میئر کراچی کی کرسی خطرے میںپڑ گئی
کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے اندر اختلافات کے باعث میئر کراچی کی کرسی خطرے میںپڑ گئی اور میئر کے امیدوار بھی میدان میں آگئے۔ بعض حلقوں کا دعویٰ ہے کہ بنیادی تنازعہ ہی میئر کراچی اور ان کے مخالفین کا ہے میئر کراچی کی مخالفین کو عقابی نگاہیں ان کے عہدے پر ہیں۔ وہ میئر کراچی کو ہٹانا چاہتے ہیں اور بہت آگے جانا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے تمام حلقے یہ اعتراف کرتے ہیں کہ میئر کراچی ڈلیور کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث ایم کیو ایم کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ میئر کراچی کے ساتھ چیئرمین وی آئی پی بن گئے۔ ان ذرائع کے مطابق سابق میئر عبدالستار افغانی کے پاس وسیم اختر سے کم اختیارات تھے لیکن ان کے دور میں کراچی صاف ستھرا شہر تھا کراچی کے میئر اور چیئرمینوں کو مہمان خصوصی بننے سے فرصت نہیں جب کہ ڈپٹی میئر افق سے غائب ہیں۔
میئر کراچی