دیگر صوبوں کے لوگوں کو یہاں نوکری نہیں دے گی منظورحسین وسان
کراچی (وقائع نگار) سندھ کے وزیر صنعت منظورحسین وسان نے کہا ہے کہ سندھ میں صنعتوں کی رجسٹریشن ستائیس سال سے بند تھی, جن کو اب رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. انہوںنے جمعہ کو سندھ سیکریٹریٹ میں سندھ انڈسٹریز رجسٹریشن ایکٹ 2107 کے متعلق لائے گئے اجلاس میں کی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کہ صنعتکار اپنی انڈ سٹریاں محکمہ صنعت سے رجسٹریشن کروائیں گے,گزشتہ روز سندھ کابینہ کے اجلاس میں صنعتوں کی رجسٹریشن کرنے کہ متعلق بات چیت ہوئی تھی. انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں نئی لگنے والی صنعتیں صنعتکار محکمہ صنعت سے رجسٹریشن کروانے کہ پابند ہونگے, سندھ حکومت ایک اچھا کام کرنے جارہی ہے, جس پر صنعتکاروں کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا,نئے ایکٹ کے تحت صنعتکار گندے پانی کو صاف کرنے کے (ایفیولینٹ ٹریٹمنٹ ) پلانٹ لگانے کی بھی پابند ہونگے, سندھ کے کراچی, حیدرآباد, لاڑکانہ, سکھر, میرپورخاص, نوابشاہ میں قائم انڈسٹریز لوگوں کو سندھ کے ڈومیسائل پر نوکریاں دینے کہ پابند ہونگی,جو صنعتکار اپنی اپنی انڈسٹری رجسٹرڈ نہیں کروائے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی. انہوں نے کہا کہ کراچی میں قائم انڈسٹریز کو مقامی لوگوں کہ لیے ہر سال نوکریاں پیدا کرنی ہونگیں,اب کوئی بھی انڈسٹری دیگر صوبوں کے لوگوں کو یہاں نوکری نہیں دے گی۔اجلاس میں کچھ افسران نے شکایت کی کے کچھ صنعتکار یہاںکے لوگوں کو رکھنے کہ بجائے دوسرے صوبوں کہ لوگوں کو نوکریوں پر رکھتے ہیں۔منظور وسان نے کہا کہ اگر کوئی انڈسٹری عمل نہ کرے تو اس کہ خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔