ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کاسندھ چیمبر سے تعاون کا اعلان
کراچی (پ ر) ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر نے اپنے کارپوریٹ سوشل ریسپانزبلٹی ( سی ایس آر) پروگرام کے تحت سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کے مختلف منصوبوں میں تعاون کرنے اور چیمبر کے ملازمین و اہل خانہ کو اپنی تمام شاخوں پر لیبارٹری سہولیات میں کارپوریٹ ڈسکاؤنٹ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر کے سی ای او ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کے صدرقابل محمد کٹھیان سے چیمبر کے کراچی دفتر میں گزشتہ دنوں ملاقات کے دوران کیا۔ ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہا کہ وہ اس چیمبر کے منصوبوں اور چیمبر کے ذریعے کاشتکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ۔