نیشنل بینک ، امیگریشن اوورسیز فاؤنڈیشن کے درمیان پروٹیکٹوریٹ فیس جمع کرنے کا معاہدہ
اسلام آباد(کامرس ڈیسک)نیشنل بینک آف پاکستان اپنے ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم کے ذریعے پروٹیکٹوریٹ فیس جمع کرے گا۔اس مقصد کے لیے منسٹری فار اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ (OPHRD)، اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں نیشنل بینک آف پاکستان، بیوریو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (BE&OE)، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF)اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن (SLIC) نے BE&OEپروٹیکٹوریٹ فیس کلیکشن سسٹم کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ چار اداروں کے درمیان انٹر آپریبل ڈیجیٹل سولوشن ایک اہم قدم ہے اور اس طرح ملازمت کی غرض سے بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانی شہریوں کو این بی پی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعہ اپنی پروٹیکٹوریٹ فیس جمع کرانے میں سہولت حاصل ہو گی۔معاہدے پر نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے بینک کے صدراور چیف ایگزیکٹو آفیسر، سعید احمد، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے چیئرمین، شعیب میر، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر حبیب گیلانی اور بیوریو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کاشف نورنے متعلقہ اداروں کے اعلیٰ عہدیداران کی موجودگی میں دستخط کیے ۔