7 روزہ انسداد پو لیو مہم کا آغاز 19 فروری سے ہو گا
کراچی ( ہیلتھ رپو رٹر ) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کراچی میں انسداد پولیو کوششوں کا جائزہ لیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ اگلی ا نسداد پولیو مہم کراچی میں ۔ 19 فروری سے شروع ہو گی 25 فروری تک جاری رہے گی اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی فرحان غنی، تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ فسران، تمام ٹاون ہیلتھ افسران، سینئر پولیس افسران، ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے افسران اور عالمی ادارہ صحت، یونیسف ، بل گیٹس فائو نڈیشن اور روٹری کلب کے نمائندے اور دیگر موجو د تھے۔ کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کوآرڈینٹر ڈاکڑ نصرت علی، تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام ہیلتھ افسران اور عالمی پارٹنرز کے نمائندوں نے کمشنر کراچی کو انسداد پولیو کے لئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اجلاس نے کوششوں کو موثر بنانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا ۔۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انسداد پولیو کے لئے نئی حکمت عملی اختیار کی جارہی ہے۔جس کے تحت پولیو ٹیموں کی نگرانی بہتر بنائی گئی ہے اس سے کار کردگی بہتر ہوئی ہے ۔ پولیو کے قطرے پلانے کے لئے انسداد پولیو مہم میں کام کے دنوں میں اضافہ ہواہے ۔ جس کی وجہ سے رہ جانے والے بچوں پر خصوصی توجہ دینے کا موقع ملاہے اور رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مدد ملی ہے۔