ایم کیو ایم کے کا رکنا ن مسلم لیگ ن میں شامل ہو جائیں ، خوا جہ طارق نذیر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری خواجہ طارق نذیر نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے بزرگوں نے جوخواب دیکھا تھا اس کی تعبیر میاں محمد نواز شریف ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کے دروازے ہر محب وطن پاکستانی کے لیے کھلے ہوئے ہیں ۔عمران خان کا مسلم لیگ (ن) کو بڑے جلسے کرنے کا چیلنج دیوانے کی بڑ ہے ۔لاہور میں خالی کرسیوں سے خطاب کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی ذہنی خلفشار کا شکار ہوگئے ہیں ۔وائس چیئرمین یوسی 2لیبر اسکوائر عبدالرحیم سواتی کی والدہ اورسینئررہنما فضل مہمند کی بیٹی کی وفات پر اظہار تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سہیل ندیم ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری خواجہ نیر شریف ،سوشل میڈیا ٹیم کے عمران خواجہ اور کونسلر اختر تبسم اور میڈیا کوآرڈی نیٹر عبدالحمید بٹ بھی موجود تھے ۔