پی ایچ ڈی الا ئو نس 10 سے بڑھا کر 25 ہزار کر دیا گیا
کراچی(نیوز رپورٹر) سندھ حکومت نے سندھ کی جامعات کے اساتذہ کے پی ایچ ڈی الائونس کو 10 ہزارا سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کردیا ہے جس کا نوٹی فکیشن سیکشن افسر برائے جامعات پیر بخش جونیجو نے جاری کردیا ہے جس کا اطلاق فوری ہوگا تاہم ایم فل اساتذہ کو نظر انداز کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے فپو اساکے مطالبات کی روشنی میں پی ایچ ڈی الائونس فوری طور پر 25ہزار روپے کرنے کی ہدایت کردی تھی لیکن ایم فل الاونس کی بات نہیں کی گئی تھی اس وقت ایم فل کو ڈھائی ہزار روپے ماہانہ دیئے جارہے ہیں سندھ مدرسہ اسلام یونیورسٹی صوبے کی پہلی یونیورسٹی ہے جو پہلے ہی اپنے ایچ ڈی اساتذہ کو 25 ہزار روپے الاونس ادا کرتی ہے جب کہ جب کہ ایم فل اساتذہ کو 10 ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔