بلدیاتی افسران کے بیرون ملک اثاثوں کی چھا ن بین کا فیصلہ
کراچی (اسٹاف رپو رٹر) کراچی کے بلدیاتی افسران کے بیرون ملک اثاثوں کی چھا ن بین کا فیصلہ ہو گیا ہے جن کی ما لیت اربو ں ڈالر ہے ذرائع کے مطابق سرکاری افسران کو جائیداد یں دبئی سے سائو تھ افریقہ اور یو رپ تک پھیلی ہیں ، جہا ں ان کے بڑے بڑے کا روبا ر ، ہو ٹل ، سپر اسٹورز ، فلیٹس ہیں ایک افسر کا سفاری پارک بھی ہے ۔کراچی میں بعض عہدوں پر تعیناتی کے نرخ 10 کروڑ سے ڈھا ئی ارب ہیں ۔ جبکہ یہ افسران ما ہا نہ بھی کر وڑوں روپے بھتہ ادا کر تے ہیں ۔منی لانڈرنگ اب تک عروج پر ہے ۔ کے ڈی اے کے ایک افسر 200 بار کینیڈا ، دبئی اور یو رپ گئے اور ہر بار 10 لاکھ روپے ساتھ لے کر گئے یہ انکشاف تحقیقات کے دوران پاسپو رٹوں کے معائنہ کے دوران ہوا ۔ دوسری طرف عوام کو صاف پانی ، علا ج معالجہ ، تعلیم ٹرانسپورٹ جیسی بنیادی سہو لیات میسر نہیں ۔