شاہراہ فیصل کے تین فلائی اووروں کی افادیت
کراچی( اسٹا ف رپورٹر)شاہراہ فیصل کے تین فلائی اووروں کی شہریوں کے لئے افادیت ختم ہوگئی۔ ڈرگ روڈ فلائی اوور کئی ماہ سے زیر تعمیر ہے جس کے باعث ٹریفک جام رہتا ہے۔ اس فلائی اوور کی چھت چونکہ 4 انچ کی ڈالی گئی تھی اس لئے بار بار شگاف پڑ جاتے ہیں پی اے ایف فلائی اوور دنیا کا واحد فلائی اوور ہے جس کے گیٹ لگائے گئے ہیں اور ان دو دروازوں پر تالا بھی لگا دیا جاتا ہے۔ شہید ملت فلائی اوور کی انفرادیت یہ تھی کہ اس پر سگنلز نصب تھے سگنلوں کو بند کردیا گیا تو دو ریمپ بے کار ہوگئے یہ فلائی اوور10 کروڑ روپے میں بنا تھا ریمپ توڑنے پر 12 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ ڈرگ روڈ فلائی اوور 6 کروڑ میں بنا تھا تاہم چھت ڈالنے میں 12 کروڑ خرچ ہوگئے۔