مخیر حضرات سے مالی امداد کی اپیل
مکرمی! میں کسی آدمی کا ٹریکٹر چلاتا تھا کہ اچانک ٹریکٹر روڈ پر الٹ گیا۔ اس حادثے میں میرے بدن پر شدید چوٹیں آئی اور کئی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ اس وقت سے میں انتہائی مشکل میں ہوں۔ ہلنے جلنے سے معذور ہوں۔ رات کے وقت شدید درد اور تکلیف ہوتی ہے، میرے تین چھوٹے بچے ہیں۔ اگر اہل ثروت حضرات تھوڑی مدد کریں اور ایک وہیل چیئر خرید دیں تو بڑی نوازش ہو گی۔ میں بے حد مایوس ہوں، آمدن کا کوئی ذریعہ نہیں۔
محمد اعظم، ضلع اٹک 0313-5690365 )