کے پی میں مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی
باجوڑ ایجنسی،پاراچنار،مینگورہ اور دیگر شہروں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مزکز افغانستان کے کوہ ہندو کش ریجن میں تھا جبکہ زلزلہ چوارسی کلومیٹر گہرائی سے آیا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ شہری کلمہ طبیہ کا ورد کرتے ہوئے دفاتراور گھروں سے باہر نکل آئے۔ کوہ ہندو کش ریجن میں اس سے قبل آج تین اعشاریہ دو شدت کا زلزلہ آیا تھا۔