پولیس نے جیل روڈ پر ینگ ڈاکٹروں کے کیمپوں کو اکھاڑ پھینکا ہے جبکہ ان پر تشدد بھی کیا گیا اور ڈاکٹروں سے یکجہتی کے لیے آنیوالے شوکت بسرا پرپر بھی تھپڑ برسا دیئے گئے
پولیس نے ینگ ڈاکٹروں کو میٹرو بس سروس کے گھیراؤ سے روکنے کے لیے ہڑتالی کیمپ کو گھیر رکھا تھا کہ اس دوران دونوں جانب سے پتھراؤ شروع ہوا تو پولیس نے ڈاکٹروں کے ہڑتالی کیمپ اکھاڑ پھینکے اور ان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ڈاکٹروں سے اظہار تکجہتی کے لیے آنیوالے پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا کی ایس پی ماڈل ٹاؤن سے تلخ کلامی ہوئی تو پولیس اہلکاروں نے شوکت بسرا پر بھی تھپٹر برسا دیئے۔شوکت بسرا نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایما پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے وہ شہباز شریف کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے