افغانستان، سڑک کنارے بم دھماکے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک
کابل (آن لائن) افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اتحادی فوج نے مشترکہ آپریشن کے دوران طالبان اور حقانی نیٹ ورک رہنماﺅں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان احمد زیرک نے صحافیوں کو بتایا کہ ضلع نادعلی میں دو خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد سڑک کنارے ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔ دریں اثناءایساف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان اور اتحادی فوج نے ضلع صابری میں مشترکہ آپریشن کے دوران حقانی نیٹ ورک کے ایک رہنما کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیا گیا حقانی رہنما اتحادی فورسز پر براہ راست حملوں میں ملوث تھا، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک اور آپریشن کے دوران اتحادی فوج نے ایک مشتبہ طالبان رہنما کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔