اسلام آباد(ثناءنیوز ) گزشتہ دوماہ میں پمزاسلام آباد لائے جانے والوں میں سے سوائن فلوکے سات مریض جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دوماہ میں سوائن فلوکے 13 مریض داخل ہوئے جن میں سے دو اب بھی انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔ جاں بحق ہونے والے مریضوں میں منصور، شاہین، اختر، شبیر، رضوانہ، مہرین اورکلثوم شامل ہیں۔ یہ مریض راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن، ایبٹ آباد، گجرات اورآزاد کشمیرکے علاقوں سے آئے تھے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38