اسلام آباد (ثناءنیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں میں اتنی ہم آہنگی نہیں ہے کہ حزب اختلاف کا متحدہ فرنٹ بن سکے۔ سیاستدانوں کو باہر سے اپنا کاروبار واپس لانے کے لئے کوئی اصولی راستہ اختیار کرنا چاہئے۔ عسکری قیادت کی پالیسیوں سے اختلاف کرنا ساری فوج پر تنقید کے مترادف نہیں ہے۔ سیاستدان، فوج اور عدلیہ سب کو اپنے طور طریقے تبدیل کرنا ہوں گے۔ ان کے انٹرویو کی مزید تفصیلات کے مطابق چودھری نثار نے کہا کہ قومی ایشوز کے حوالے سے ہم موجودہ حکومت سے متعلق کسی خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہیں۔ ہماری پارٹی کے قائد میاں نوازشریف کی جانب سے تجویز کردہ 10 نکاتی قومی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے حکومت کے پاس 15 دنوں کی مہلت رہ گئی ہے۔ بہت زیادہ توقعات رکھنے والا شخص ہی یہ کہہ سکتا ہے کہ حکومت عملدرآمد کو ممکن بنا دے گی۔ بہتر طرز حکمرانی کے حوالے سے حکومت آگے بڑھنے کے سلسلے میں بالکل ہی سنجیدہ اور مخلص نظر نہیں آ رہی ہے۔ کابینہ جو کہ تبدیلی کے حوالے سے سب سے کم آسان طریقہ تھا اس کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا مگر اس کی عملی صورت کیا ہو گی ابھی تو یہ سامنے آنا باقی ہے۔ حکمران زبانی کلامی تو بہت اچھے طریقے سے وعدے کر لیتے ہیں مگر عمل کے حوالے سے کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ شاید حکومت کے نزدیک وعدہ کرنا اور اس سے مکر جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ چودھری نثار نے کہا کہ اس وقت قومیت پرست جماعتوں کے رابطے سب سے زیادہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن کی آل پارٹینر کانفرنس میں ہونے والی متفقہ قرارداد میں یہ نکتہ بھی شامل تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ کوئی سیاسی جماعت تعلقات نہیں رکھے گی۔ پیپلز پارٹی بھی اس قرار داد کی منظوری کے حوالے سے پیش پیش تھی۔ بدقسمتی سے ایم کیو ایم نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ خلیج کو مزید بڑھانے میں کردار ادا کیا۔ اس ساری صورت حال کے باوجود خواہ ایم کیو ایم ہو ، جے یو آئی (ف) یا دیگر اپوزیشن جماعتیں ہوں ان کے ساتھ قومی اسمبلی میں ہمارا رابطہ ہے۔
مشہور ٖخبریں
- مئی 21, 2018 | 15:55
-
تین عورتیں! تین کہانیاں!
Aug 12, 2011
متعلقہ خبریں
-
2018 کے الیکشن میں پہلی بار فوج تعینات نہیں ہو رہی،افواج ...
Jul 10, 2018 | 14:52 -
پاک فوج میں 7 لیفٹیننٹ جنرلز کومختلف عہدوں پر تعینات کر دیا ...
Oct 10, 2018 | 11:25 -
بھارتی عدم تعاون اورہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیشرفت میں سب ...
مئی 13, 2018 | 15:11 -
چوہدری نثار کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنائیں گے نہ ان کا ایسا ...
Jan 02, 2019 | 13:19
اہم خبریں
-
سعودی ولی عہد کی آمد، ڈبل سواری پر پابندی عائد
Feb 17, 2019 | 15:13 -
نواز شریف کی عیادت کیلئے شہباز شریف اور مریم کی جناح اسپتال ...
Feb 17, 2019 | 14:49 -
پاکستان سعودی عرب تعلقات کی ایک تاریخ ہے: فوادچوہدری
Feb 17, 2019 | 14:36 -
نواز شریف کا ٹروپ آئی ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے گا
Feb 17, 2019 | 14:15 -
بھارتی الزامات خطے کے امن کے مفاد میں نہیں ہیں: تہمینہ ...
Feb 17, 2019 | 13:52
-
بھائی محمد اصغر نیازی چلا گیا؟
Feb 17, 2019 -
معاشی قوت بننا ایٹمی قوت بننے سے بڑا کام ہے
Feb 16, 2019 -
امتیاز رفیع بٹ کی نئی کتاب کی تقریب رونمائی
Feb 16, 2019 -
خطے میں دہشت گردی:’’را‘‘ متحرک ہوگیا!
Feb 16, 2019 -
خیرات اور ٹیکس میں فرق؟
Feb 15, 2019
-
بھائی چارہ زندہ باد!
Feb 17, 2019 -
سعودی عرب پاکستان میں
Feb 17, 2019 -
پاکستان اور سعودی عرب ایک اسٹریٹجک برادری
Feb 17, 2019 -
پاک سعودی تعلقات سکیورٹی سے معیشت تک
Feb 16, 2019 -
ہماری عزت مآب اپوزیشن
Feb 16, 2019
-
بددعا
Feb 17, 2019 -
ہے چار قدم آگے مجھ سے میری رسوائی
Feb 17, 2019 -
ماہ نو کی تقریب اور فیاض الحسن چوہان پر جادو
Feb 17, 2019 -
رنگ بدل بدل کے
Feb 17, 2019 -
Romeo Julliet کا عشق اور بین الاقوامی کشمیر کانفرنس
Feb 17, 2019
- 1
طاہر القادری نے عوامی انقلاب کونسل بنانے، جولائی میں وطن واپسی کا اعلان کردیا
- 2
10 جنوری تک انتخابی اصلاحات ورنہ اسلام آباد کی طرف ملین مارچ ہو گا: طاہر القادری
- 3
تیز ہوا، بارش سے بھگدڑ، عمران خطاب مکمل کئے بغیر چلے گئے ‘لوگ کرسیاں اٹھا کر لے ...
- 4
دوبارہ عدالت نہیں جا¶ں گا، خورشید شاہ نے متعلقہ ریکارڈ دینے کا وعدہ کیا تھا: طاہر ...
- 5
گوجرانوالہ: تحریک انصاف کے امیدوار کی اہلیہ کے محافظوں نے نوجوان کو قتل کر دیا
- 1
کراچی : ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 44 تک پہنچنے کا امکان,شدید گرمی کی لہر جمعرات تک جاری ...
- 2
زونگ نے لمز یونیورسٹی میں فور جی وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح کر دیا
- 3
- 4
وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندان کیلئے امدادی پیکیج پر نظرثانی
- 5
سعودی حکومت نے اسلام کی توہین کو جرم قرار دےدیا، سخت سزاﺅں کے قانون پر غور